تازہ تر ین

ارشد شریف قتل: کینین صدر کی وزیراعظم کو تحقیقاتی رپورٹ جلد دینے کی یقین دہانی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا جمہوریہ کینیا کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ولیم روٹو نے صحافی ارشد شریف کے قتل کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد دینے کی یقین دہائی کرائی۔
ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر بات کی، واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا اور پاکستانی قوم اور میڈیا برادری کی جانب سے واقعے پر شدید تشویش سے کینیا کے صدر کو آگاہ کیا۔
شہباز شریف نے ارشد شریف کی میت کی جلد وطن واپسی کے لئے ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی۔
کینیا کے صدر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے، تحقیقاتی رپورٹ جلد دینے میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے کی یقین دہانی کرائی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv