تازہ تر ین

پاک بھارت ٹاکرا، بھارت کی لائن لگ گئی

میلبرن: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ بی کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کی چوتھی وکٹ گرا دی، اکسر پٹیل کو بابراعظم نے رن آؤٹ کر دیا۔
کے ایل راہول کو نسیم شاہ جب کہ بھارتی کپتان روہت شرما اور سوریا کمار کو حارث روف نے پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کی اننگز
پرتھ کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کپتان بابراعظم بھارت کے خلاف بغیر کوئی رنز بنائے پہلی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ارشدیب سنگھ کی پہلی گیند پر بابر اعظم کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو دیا تاہم انہوں نے فورا رویو لیا۔ تھرڈ امپائر کے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ صاف آؤٹ تھے۔
بعد ازاں بھارتی پیسرز ارشدیب اور بھونیشور کمار سیم اور سوئنگ بولنگ سے قومی بیٹرز کو دباو میں باندھے رکھا کہ اس دوران رضوان ارشدیب کی گیند پر تھرڈ میں میں کیچ دے بیٹھے۔
سلامی بیٹرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود اور افتخار احمد نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 60 رنز تک پہنچا دیا ہے۔
گیاروہویں اوور کے لیے بھارت کی جانب سے اسپنر ایشون بولنگ کے لیے جنہیں افتخار احمد نے میچ کا پہلا چھکا جڑ دیا۔
بھارت کی جانب بارہویں اوور کے لیے اکثر پٹیل کو لایا گیا۔ افتخار احمد نے انہیں ایک اوور میں تین چھکے لگا کر اپنی ففٹی مکمل کی۔ انہیں اگلے اوور میں محمد شامی نے آؤٹ کیا۔
افتخار کے آؤٹ ہونے کے بعد شاداب اور حیدر بھی جلد پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر نواز نے آ کر دو چوکے لگائے تاہم ان کا سفر بھی جلد ہاردیک پانڈیا نے 9 اسکور پر ختم کر دیا۔
شان مسعود ایک طرف سے وکٹ سنبھال کر بیٹنگ کرتے رہے ان کا ساتھ دینے کے لیے آصف علی آئے اور وہ بھی محض تین گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے۔
انجری سے واپس آنے والے شاہین شاہ آفریدی نے بھونیشور کمار کو چھکا اور چوکا جڑ کے دباو واپس بھارت کی جانب منتقل کر دیا۔ اس دوران شان مسعود نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔
اختتامی اوور میں شاہین کے آوٹ ہونے کے بعد حارث روف نے چھکا لگا کر ٹیم کا ٹوٹل 159 رنز تک پہنچا دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv