تازہ تر ین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

ہوبارٹ: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سری لنکا کی جانب سے 129 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں حاصل کرلیا گیا، اوپنر کوشال مینڈس نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
سری لنکا اور آئرلینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں ہوا جہاں آئرش کپتان نے ٹاس جیتا اور سری لنکا کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
آئر لینڈ کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی، ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز اسکور کیے۔آئر لینڈ کے ہیری ٹیکٹر 45 رنز بناکر نمایاں رہے،اس کے علاوہ پال اسٹرلنگ نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔
سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا اور ونندو ہسارنگا نے 2،2 جب کہ بائینورا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، چمیکا کرونا رتنے اور دھنن جیا دی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سپر 12 مرحلے میں آج فائنل سے قبل بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے جا رہا ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv