تازہ تر ین

شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب، 5 سال تک حکمرانی کریں گے

بیجنگ: (ویب ڈیسک) شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب ہوگئے، صدر شی جن پنگ مزید 5 سال تک چین کے حکمران رہیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ کو تیسری بار چین کے صدر کے طور پر منتخب کر لیا گیا، شی جن پنگ مزید پانچ سال تک چین کے حکمران رہیں گے۔
گریٹ ہال میں چینی صدر شی جن پنگ نے نئی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی، نئی ٹیم میں لی کیانگ، ژاو لیجی، وانگ ہوننگ، کائی کی، ڈنگ ژوئی ژیانگ اور لی ژی نئی ٹیم کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ چین میں 2 بار سے زائد صدارت کے عہدے پر پابندی تھی، گزشتہ روز نئی ترمیم کے بعد شی جن پنگ کے تیسری بار صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv