تازہ تر ین

پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( فیٹف) کی گرے لسٹ سے نکلنے پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا۔
رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں اور پیش رفت کو تسلیم کرتے ہیں،پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے دیے اہداف میں کمی کو پورا کیا۔
امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کوششوں کے باعث پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلا جبکہ اینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹر فنانس ٹیررازم کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ فیٹف کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں ہوا جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرمملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر نے کی۔ اجلاس کے بعد باقاعدہ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا۔
فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیرملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہو جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف کی مانیٹرنگ میں رہے گا، پاکستان کو اینٹی منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ قانون پرمزید عملدرآمد کی ضرورت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv