تازہ تر ین

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

کراچی: (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 220 روپے اور اوپن ریٹ 227 روپے سے بھی تجاوز کر گئے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 16 پیسے کا اضافہ ہوا، ڈالر 220 روپے 87 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ڈالر 228 روپے پر فروخت ہوا۔
ملک میں زرمبادلہ کے بحران میں یومیہ بنیادوں پر اضافے کے سبب گذشتہ سات یوم کے دوران ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں مجموعی طور پر 2.48 روپے جبکہ اوپن ریٹ میں 8.90 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv