تازہ تر ین

ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم کی برسبین میں پریکٹس، بیٹنگ، باؤلنگ کی مشقیں

برسبین: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ مشن میں شریک قومی کرکٹ ٹیم نے برسبین میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی سکواڈ نے آج برسیبن میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی، جس میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
پریکٹس سیشن کے دوران قومی ٹیم نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، قبل ازیں گزشتہ روز کھیلے گئے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے محض 2 اوورز کروائے گئے تھے جبکہ کپتان بابراعظم کا آرام کا موقع دیا گیا تھا۔
قومی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ کل افغانستان کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان کی ورلڈکپ مہم کا پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv