تازہ تر ین

آسٹریلیا کا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

آسٹریلیا : (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ آسٹریلوی حکومت کا موقف ہے کہ بیت المقدس کے تنازعہ کا حل پرامن طریقے اور بات چیت کے ساتھ ہونا چاہئے۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا بیت المقدس کی حیثیت کو کسی بھی امن مذاکرات کے حصے کے طور پر حل کرنے کے معاملے پر مسلسل غور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اسرائیل کا دیرینہ دوست اور مضبوط حامی ہے۔
واضح رہے کہ پینی وونگ نے 2018میں بھی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو یکطرفہ اور خطرناک فیصلہ قرار دیا تھا
اس سے پہلے آسٹریلیا ان ممالک میں شامل تھا جنہوں نے سابق امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کے دبائو کے تحت 2018میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا اور امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv