تازہ تر ین

پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب ہے، امریکی صدر کا الزام

امریکا: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب ہے۔
امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ میراخیال ہےپاکستان شاید دنیا کی خطرناک ترین قوموں میں سے ایک ہے جس کے پاس کسی اتحاد کے بغیر جوہری ہتھیار ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی میں خطاب کے دوران روس اور چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کا ذکر کیا۔
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے خطاب کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔ اس بات کا خدشہ ہےکہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور ممالک اپنے اتحاد پر نظر ثانی کر رہے ہیں، اور اس معاملے کی سچائی یہ ہے کہ میں حقیقی طور پر اس پر یقین رکھتا ہوںکہ دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے، یہ کوئی مذاق نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv