تازہ تر ین

میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی

میانمار: (ویب ڈیسک) میانمارکی فوجی عدالت نے آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معزول رہنما آنگ سان سوچی کو دو الگ الگ مقدمات میں 3،3 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔
سوچی پر ایک تاجر سے ساڑھے پانچ لاکھ امریکی ڈالر رشوت لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔اس سے قبل بھی سوچی کو دیگر جرائم پر جیل کی سزائیں سنائی گئی ہیں،معزول رہنما کی جیل کی مجموعی سزا 26 سال ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ 77 سالہ آنگ سان سوچی گزشتہ سال یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد سے زیرحراست ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv