تازہ تر ین

میکسیو میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قصبے کے میئر سمیت 18 افراد کو ہلاک کر دیا

میکسیو: (ویب ڈیسک) میکسیو میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قصبے کے میئر سمیت 18 افراد کو ہلاک کر دیا، فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے مغربی قصبے کے ٹاؤن ہال میں جمعرات کے روز دوپہر کو حملہ کیا، فائرنگ کے نتیجے میں مقامی میئر، پولیس افسران اور کونسل ورکرز بھی ہلاک ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے میئر پر قاتلانہ حملے سے پہلے ان کے والد سابق میئر کو بھی ان کے گھر پر ہلاک کیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق حملے کا الزام منشیات فروش گروپ پر عائد کیا جا رہا ہے، حملے کا مقصد ابھی معلوم نہیں ہوسکا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv