تازہ تر ین

ڈیڈ لائن ختم، خیبر پختونخوا میں ٹیچرز کا دھرنے کا اعلان، 15 ہزار اسکول بند

پشاور: (ویب ڈیسک) ڈیڈ لائن ختم، خیبر پختونخوا میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کا دھرنے کا اعلان، 15 ہزار پرائمری اسکول آج سے بند کر دئیے گئے۔
اپ گریڈیشن اوردیگر مطالبات کی منظوری کےلیے 5 اکتوبر تک بات چیت کا عندیہ دیا گیا تھا، ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر احتجاج کی کال دی گئی ہے، صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن عزیزاللہ کا کہنا ہے کہ طالبات منظور ہونے تک دھرنا دینگے۔
صوبائی صدر عزیزاللہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ چار برسوں سے سکیل اپگریڈیشن کا مسئلہ چل رہا ہے اس سلسلے میں محکمہ تعلیم اور وزرا سے کئی بار ملاقاتیں ہوئی ہیں مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔پرائمری ٹیچر سکیل 12 پر بھرتی کیا جاتا ہے جبکہ مڈل اور ہائی سکول کے لیے گریڈ 15 یا 16 پر بھرتی کیا جاتا ہے۔ان تمام بھرتیوں کے لیے تعلیم کی شرط ایک جیسی ہے تو پھر پرائمری سکول کے استاد کا گریڈ کیوں کم ہے؟
دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین سے نمٹنے کےلیے تیاری مکمل ہے، ہنگامی حالات کے پیش نظر اسمبلی چوک میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv