تازہ تر ین

افغانستان : مسجد میں دھماکا، 4 افراد شہید، متعدد زخمی

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں وزارتِ داخلہ کے قریب ایک مسجد میں دھماکا ہوا، جس میں 4 افراد شہید ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز اور افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کابل کے ایمرجنسی ہسپتال کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وزارتِ داخلہ کی ایک مسجد میں بم حملے کے بعد درجنوں مریض زخمی حالت میں ہسپتال آئے، جن میں سے دو افراد ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔
رائٹرز نے بتایا کہ بم دھماکے میں چار افراد شہید ہوئے ہیں، یہ دھماکا دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کے قریب مسجد میں ہوا، اس دھماکا میں 25 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافع تکور نے بتایا کہ دھماکہ ایک مسجد میں اس وقت ہوا جب وزارت کے کچھ ملازمین نماز ادا کر رہے تھے۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv