تازہ تر ین

عسکری قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش ناکام، ایف بی آر نے ڈیوٹی اور ٹیکسز فری گاڑیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن کی تردید کر دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عسکری قیادت کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ناکام، ایف بی آر نے ڈیوٹی اور ٹیکسز فری 6 ہزار سی سی گاڑیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن کی تردید کر دی۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں میڈیا میں شائع ہونے والی خبریں درست حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق 2019 میں وفاقی کابینہ نے منظوری دی تاحال نوٹیفکیشن نہیں ہوا، ملک میں دہشت گردوں کی کاروائیوں کے عروج کے وقت ایسی تجویز ضرور سامنے آئی تھی، لیفٹیننٹ جنرل مشتاق شہید اور پریڈ لین حملے کے بعد تجویز ضرور زیر غور آئی۔
پہلی دفعہ دو ہزار پندرہ میں تجویز زیر غور آئی تھی، تجویز میں چھ ہزار سی سی گاڑیوں کا ذکر نہیں تھا، بلٹ پروف گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کے مطابق بلٹ پروف گاڑی چھ ہزار سی سی کی تیار ہوتی ہے۔
سروسز چیف اور آپریشن میں حصہ لینے والے افسران کیلئے گاڑیوں کی تجویز زیر غور رہی ہے، تمام معاملات تجویز کی حد تک محدود رہے،عملدرآمد نہیں کیا گیا، کسی بھی ریٹائرڈ جنرل نے نے اس تجویز کے تحت کوئی گاڑی درآمد نہیں کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv