تازہ تر ین

“روس ترقی پذیر ممالک کو مفت کھاد برآمد کرنے کے لیے تیار ہے” صدر پیوٹن کا اعلان

سمر قند: (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترقی پذیر ممالک کو مفت کھاد برآمد کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے یہ بات ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں کہی۔ پیوٹن نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو بھی بتایا تھا کہ یورپی یونین کی بندرگاہوں میں تین لاکھ ٹن روسی کھاد جمع ہو گئی ہے۔ ہم اسے ترقی پذیر ممالک کو مفت دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ روسی فیڈریشن یورپی کمیشن کے روسی کھادوں پر سے پابندیاں ہٹانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے، لیکن اس معاملے میں ایجنڈا نظر آتا ہے۔پیوٹن نے کہا کہ یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ پابندیاں، اس سال 10 ستمبر کو یورپی کمیشن کی وضاحت کے مطابق، صرف یورپی یونین کے رکن ممالک کے لیے اٹھائی گئی ہیں، لہذا، صرف وہی ہماری کھاد خرید سکتے ہیں۔ لیکن ترقی پذیر اور غریب ترین ممالک کا کیا ہوگا؟ “



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv