تازہ تر ین

صدر کی مفاہمت کی تجویز پر حکومتی اراکین کا خیر مقدم، پی ٹی آئی کو سمجھانے کا مشورہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی کی مفاہمت کی تجویز پر حکومتی اراکین پارلیمنٹ نے خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پی ٹی آئی کو سمجھانے کا مشورہ دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کا سیاسی درجہ حرارت بدستور ہائی ہے مگر صدر مملکت عارف علوی میدان میں آ گئے، پی ڈی ایم اور تحریک انصاف کے درمیان مفاہمت کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی کی مفاہمت کی تجویز پر حکومتی اراکین نے کہا ہے کہ ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں مفاہمت کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ حالات میں بہتری کا راستہ صرف صاف و شفاف انتخابات ہیں، تاہم سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا جو بھی مفاہمت کے لئے قدم اٹھائے گا اس کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے انٹرویو کے بعد سیاسی رہنما یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پس پردہ جو کچھ چل رہا ہے اس کے نتائج جلد سامنے آ سکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv