تازہ تر ین

پی آئی اے کا اسلام آباد سے چین کیلئے کرایوں میں فوری کمی کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے چین کیلئے کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے چین کیلئے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے دفاتر سے ٹکٹ لینے والے طلبہ کیلئے 22 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے اور طالب علم اب 40 کلو کے بجائے 80 کلو سامان ساتھ لے جا سکیں گے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے چین کے شہروں چنگڈو اور شیان کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں چلا رہی ہے۔
خیال رہے کہ چین میں کورونا پابندیوں کے باعث ائیر لائنز نے یکطرفہ کرائے بڑھا دیے ہیں۔ قومی ائیرلائن پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز کی جانب سے کرایوں میں اضافے سے چین جانے والے پاکستانی طلبہ مشکلات کا شکار ہیں ۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے چین کا یکطرفہ کرایہ 5 لاکھ روپے تک وصول کر رہی ہے، ٹکٹ مہنگا ملنےکے باعث چین جانے والے طلبہ رک گئے ہیں جس سے ان کا تعلیمی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv