تازہ تر ین

خیبرپختونخوا میں بڑی شاہراہوں پر سیٹلائٹ ریسکیو اسٹیشنز کے قیام کا منصوبہ

خیبرپختونخوا : (ویب ڈیسک) پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کی بڑی شاہراہوں پر یو ایس ایڈ اور خیبرپختونخوا ریکنسٹرکشن پروگرام کے تعاون سے 8 سیٹلائٹ ریسکیو 1122 اسٹیشنز کے قیام پر کام شروع کردیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو اسٹیشنز بنوں-کوہاٹ روڈ، پشاور-اسلام آباد موٹروے اور سوات موٹروے سمیت صوبے کی دیگر بڑی شاہراہوں پر بنائے جائیں گے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو اسٹیشنز کے قیام سے ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانا ممکن ہوسکے گا۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین کا کہنا ہے کہ تمام ریسکیو اسٹیشنز کیلئے منی ایمبولینس سروس اور سولر سسٹم سمیت تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اسٹیشنز کے منصوبے پر 18 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی جبکہ ریسکیو اسٹیشنز کے قیام کا منصوبہ دسمبر 2022 تک مکمل کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv