تازہ تر ین

افغان تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی:پی سی بی کامعاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پی سی بی کی جانب سے افغان تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی کا معاملہ آئی سی سی فورم پر اٹھایا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےایشیا کپ میں پاک افغان میچ کے دوران افغانی تماشائیوں کی طرف سے ہنگامہ آرائی کا معاملہ آئی سی سی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانی تماشائیوں نے تیسری مرتبہ گلوبل ایونٹس میں ہنگامہ آرائی کی۔افغانی فینز نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ 2019اور 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی افغان فینز نے بدتمیزی کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے فینز کو یوں تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔ کرکٹ شائقین ہمارا اثاثہ ہیں۔ہم نہیں چاہتے کہ شائقین کے ساتھ آئندہ بھی یہی سلسلہ جاری رہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد افغان شائقین کی جانب سے شارجہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ اور تشدد کیا گیا۔افغان تماشائیوں نے اسٹیڈیم کی کرسیاں توڑ کر پاکستانی سپورٹرز کو دے ماریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv