تازہ تر ین

بحران سے نمٹنےکیلئے لزٹرس کے پاس درست منصوبہ بندی ہے، بورس جانسن

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں وزیراعظم کی کرسی چھوڑنے والے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے نئی وزیراعظم لزٹرس کو مبارک باد دی ہے۔
ایک پیغام میں بورس جانسن کا کہنا تھا کہ لزٹرس کو ان کی فیصلہ کُن جیت مبارک ہو، مجھے معلوم ہےکہ نظام زندگی کے بحران سے نمٹنے کے لیے لزٹرس کے پاس درست منصوبہ بندی موجود ہے۔
بورس جانسن کا کہنا تھا کہ لز ٹرس کے پاس کنزرویٹو پارٹی کومتحدکرنےکی بھی اچھی منصوبہ بندی ہے اور لزٹرس قومی اتحاد و ملکی ترقی کے عظیم کام جاری رکھنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔
انہوں نے پارٹی ارکان کو کہا کہ کنزرویٹو پارٹی کے تمام ارکان لزٹرس کا 100 فیصد ساتھ دیں۔
خیال رہےکہ اسکینڈلز سامنے آنے پر اپنی جماعت کے مطالبے پر بورس جانسن نے7 جولائی کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
لِز ٹَرس کو برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب کرلیاگیا، انہوں نے پارٹی لیڈر منتخب ہونے کی دوڑ میں اپنی ہی پارٹی کے رشی سونک کوشکست دی۔
نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس کو 81 ہزار 326 ووٹ ملے، لز ٹرس کےحریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ مل سکے۔ لز ٹرس کی کامیابی کا اعلان پارلیمنٹ کےقریب کوئن الزبتھ ٹو ہال میں کیا گیا۔
ملکہ برطانیہ کل لز ٹرس کو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری سنھبالنے کا کہیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv