تازہ تر ین

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ریلیف پر نوٹیفکیشن جاری، نئےبلوں کی ادائیگی شروع

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی جانب سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق وزیراعظم کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع بھی کر دی گئی ۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ریلیف کے تحت 300اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں سے بلوں میں ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جو شہری بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ کے بلوں سے رقم کم کر دی جائے گی۔
خیال رہے کہ ملک میں بجلی کے تین کروڑ صارفین میں سے ایک کروڑ 71 لاکھ کو بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں دینا پڑیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv