تازہ تر ین

جہانگیر ترین کا سیلاب متاثرین کیلئے 10 کروڑ کی امداد کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر سیاسی رہنما جہانگیر ترین خان نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لئے 10 کروڑ کی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان جہانگیرتر ین کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان میں راشن، خیمے، ترپالیں، مچھر دانیاں، خواتین کے حفظان صحت کا سامان اور نقد رقم شامل ہے۔
سینئر سیاستدان جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے کاروباری اور مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آگے بڑھیں، سیلاب سے متاثرہ لاکھوں پاکستانیوں کی مدد کے لیے ایک مشترکہ قومی کاوش کی ضرورت ہے، اس موقع پر ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv