تازہ تر ین

بہاولپور جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آؤٹ رہا، عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ بہاولپور جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آؤٹ رہا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بہاولپور جلسے کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گرمی کے باوجود خواتین کی بڑی تعداد نے جلسے میں شرکت کی اور بہاولپور میں حقیقی آزادی جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آؤٹ رہا۔
انہوں نے بہاولپور کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی کی بڑی تعداد کو مسائل کی سمجھ آ رہی ہے۔
بہاولپور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمیر فروشوں کے دن پرانے پاکستان میں رہ گئے، مخالفین بھی قائد اعظم کو صادق اور امین سمجھتے ہیں، صرف ایک آزاد قوم کی پرواز اوپر ہوتی ہے، وعدہ کریں آپ کبھی اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv