تازہ تر ین

وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور ریلوے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے کام کا جائزہ لینے کے لیے آج بلوچستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اس حوالے سے وہ بلوچستان کے ضلع کچھی بھی جائیں گے۔
شہباز شریف بلوچستان میں گرنے والے ریلوے پل کا فضائی جائزہ بھی لیں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم سیلاب میں بہہ جانے والے پنجرا پُل کی بحالی کے کام کا بھی جائزہ لیں گے۔
بلوچستان کے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کو تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv