تازہ تر ین

ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے کم اسکور کرنے والی 10 ویں ٹیم بن گئی

دبئی: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کی ٹیم 38 رنز پر آؤٹ ہوکر انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے کم اسکور کرنے والی 10 ویں ٹیم بن گئی۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے کم اسکور پر میدان بدر ہونے کا ریکارڈ ترکیہ کے پاس ہے۔ ترکیہ 30 اگست 2019 کو جمہوریہ چیک کے خلاف 8.3 اوورز میں صرف 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
کم سے کم اسکور پر ہمت ہارنے والی ٹاپ ٹین ٹیموں میں ترکیہ کا نام تین مرتبہ آتا ہے۔ ترکیہ 28 اور 32 رنز پر بھی آؤٹ ہوچکی ہے۔ کیمرون کی ٹیم بھی 38 رنز پر واپس پویلین لوٹی
لیکن کیمرون کی اننگ کا اختتام 10.1 اوورز میں ہوا جبکہ ہانگ کانگ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف 10.4 اوورز تک مزاحمت کی۔
اس طرح ہانگ کانگ کی ٹیم اوسط کے اعتبار سے کم سے کم اسکور پر آؤٹ ہونے والی ٹیموں کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر شمار ہوگی۔
قبل ازیں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سے سب کم اسکور پر آؤٹ ہونے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم تھی۔
پاکستان نے یکم اپریل 2018 کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 13.4 اوورز میں 60 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv