تازہ تر ین

ایشیا کپ2022 : محمد رضوان کی پرفارمنس سے وسیم اکرم ناخوش

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں پلیئر آف دی میچ ایوارڈ تو حاصل کیا لیکن سابق کپتان وسیم اکرم کی تنقید سے نہ بچ سکے۔
پاکستان اور ہانگ کانگ کے میچ کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ رضوان کا ناٹ آؤٹ جانا میرے نزدیک درست نہیں، اگر آپ تھکے ہوئے ہیں تو کچھ باؤنڈریز لگانے کی کوشش کریں اور آؤٹ ہوجائیں،پاکستان ٹیم کی بیٹنگ آٹھویں نویں نمبر تک ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس لائن اپ میں آصف، افتخار، نواز اور شاداب ہیں، اس فارمیٹ میں 57 گیندوں پر 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ جانے کا کیا فائدہ، معاف کیجئے گا مجھے یہ پسند نہیں آیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی 20 میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو194 رنز کا ہدف دیا تھا، اور پاکستانی بالرز نے 38 رنز پر ہی حریف ٹیم کو آل آوٹ کر دیا۔
میچ میں محمد رضوان نے 57 گیندوں پر 78 رنز بنائے اور پلیئر آف دی کا ایوارڈ اپنے نام کیا، جب کہ فخر زمان 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اننگز کے آخری اوور میں لگاتار چار چھکے لگا کر خوش دل شاہ نے 35 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv