تازہ تر ین

احتجاج کے باعث فرار ہونیوالے سابق سری لنکن صدر وطن پہنچ گئے

کولمبو: (ویب ڈیسک) ملک سے فرار ہونے والے سری لنکا کے سابق صدرگوٹابایا راجا پاکسے وطن واپس پہنچ گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج اور مظاہروں کے باعث سابق صدر گوٹا بایا راجا پاکسے جولائی میں ملک سے فرار ہوگئے تھے۔
سابق سری لنکن صدر عارضی ویزے پر تھائی لینڈ میں مقیم تھے اور اب واپس سری لنکا پہنچ گئے ہیں، ائیرپورٹ پر سابق صدر سے کچھ وزراء نے ملاقات کی۔
سری لنکا میں زرمبادلہ کی کمی کے باعث ایندھن اور غذائی اشیاء کی قلت نے شدید معاشی بحران کو جنم دیا تھا اور ملک بھر میں حکومت کے خلاف شدید احتجاج اور مظاہرے کئے گئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv