کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزارت تجارت نے ملک میں سبزیوں کی پیداوار متاثر ہونے کے باعث پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دے دی۔
وفاقی وزارت تجارت کے اجلاس میں حالیہ بارشوں سے سبزیوں کی پیداوار متاثر ہونے اور مارکیٹ میں قلت کی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس کی صدارت وفاقی سیکریٹری تجارت نے کی جس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ایف بی آر کے اعلیٰ افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں ایران، ترکی اور افغانستان کے سفارتی نمائندوں نے بھی شرکت کی اور اپنے ملکوں میں پیاز، ٹماٹر اور سبزیوں اور اجناس کی قیمتوں اور سرپلس کے بارے میں آگاہ کیا۔
پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹل امپورٹرز ایکسپورٹرز مرچنٹس ایسوسی نے فوری طور پر پیاز ٹماٹر کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکسز کے خاتمہ کی تجویز دی تھی جس پر حکومت نے بروقت فیصلہ کیا جس کے بعد امپورٹرز نے مارکیٹ میں استحکام کے لیے تین ماہ کی مدت کے لیے ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی چھوٹ کی تجویز بھی دی تھی۔
وفاقی وزارت تجارت نے امپورٹ پر تین ماہ کے لیے ڈیوٹی اور ٹیکسز کی چھوٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں پی ایف وی اے نے بھارت سے بھی پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت کی تجویز دی۔
وحید احمد کے مطابق زمینی راستہ سے پیاز اور ٹماٹر پاکستان کی منڈیوں تک زیادہ جلدی پہنچ سکتے ہیں تاہم افغانستان اور ایران پاکستان کی طلب اکیلے پوری نہیں کرسکتے، اس لیے ضروری ہے کہ بھارت سے بھی درآمد کی اجازت دی جائے۔ پی ایف وی اے نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مدد کے لیے فوری طور پر ریلیف پیکج کی بھی تجویز دی جس میں کھاد، بیجوں کی مفت فراہمی، مالی معاونت اور بلاسود قرضوں کی فراہمی شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے بھارت سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی تاحال اجازت نہیں دی ہے دیگر ملکوں سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کے لیے منگل سے سودے طے کرنا شروع کر دیں گے۔
وحید احمد نے بتایا کہ سیلاب سے سندھ میں پیاز کی 80 فیصد سے زائد فصل برباد ہوگئی جبکہ ٹماٹر کی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، بلوچستان میں پیاز کے سیزن کے دوران طوفانی بارش اور سیلاب سے پیاز کی فصل تباہ ہوگئی جس سے مارکیٹ میں پیاز اور ٹماٹر کی خوردہ قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ہے اور مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- لارنس بشنوئی گینگ کا ٹی 20 ورلڈ کپ میچ فکسنگ میں کردار؟ ٹیم کے کپتان سے ممکنہ تعلقات
- پاک بھارت فضائی حدود کی بندش کا ایک سال، زیادہ نقصان کسے ہوا؟
- پی ایس ایل: کراچی کنگز کے اسکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی
- وزیراعظم کا ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے تیزی لانے کا حکم
- صوبائی حکومت کا ملازمین کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ
- جائزہ لے رہے ہیں، جنگ بندی مذاکرات پر اپنے فیصلے سے جلد آگاہ کریں گے؛ ایران
- ایران کے اربوں ڈالر کہاں پھنسے ہوئے ہیں؟ حیران کن تفصیلات منظر عام پر آگئیں
- ’اسرائیل سے معاہدہ معطل کیا جائے‘، اسپین، آئرلینڈ اور سلووینیا کا یورپی یونین سے مشترکہ مطالبہ
- ٹام کروز کا اپنے مداحوں کے لیے بڑا اعلان
- بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان
- فضا علی کی نئی ویڈیو وائرل، شوہر کی قلابازیوں نے سب کو حیران کر دیا
- میرا نے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار قرار دے دیا
- زیادہ پھل اور سبزیوں پر مشتمل غذا بھی کینسر کا سبب ہوسکتی ہے!
- غیر قانونی ادویات کی آن لائن فروخت اور تشہیر پر ڈریپ کا سخت نوٹس
- دنیا کا معمر ترین برطانوی خرگوش
- 114 سال پرانی یادگار، ٹائی ٹینک سے بچنے والی خاتون کی لائف جیکٹ ریکارڈ قیمت پر نیلام
- آئی ایم ایف شرائط کے مطابق نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ بنانے کی تیاریاں تیز
- ونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- ’یورپی یونین کی عمر تصدیقی ایپ صرف 2 منٹ میں ہیک ہو سکتی ہے‘
- آبنائے ہرمز پر ایران کی مستقل بالادستی کا خوف: خلیجی ممالک اسلام آباد مذاکرات سے پریشان

