تازہ تر ین

برطانیہ اور امارات کے بعد آذربائیجان کا بھی سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے بعد آذربائیجان نے بھی پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کا اعلان کردیا۔
پاکستان کو اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے اور اب تک 950 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے اور آج برطانیہ اور متحدہ عرب امارات نے امداد کا اعلان کیا ہے تاہم اب ایک اور برادر اسلامی ملک آذربائیجان نے بھی امداد کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان میں قائم آذربائیجان کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آذری صدر کے حکم پر حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔
سیلاب متاثرین کی مدد کے اعلان پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv