تازہ تر ین

پاک بھارت میچ سے قبل قومی وکٹ کیپر محمدرضوان کی ٹوئٹ

دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھارت کیخلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ سے قبل ٹوئٹ کی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں محمد رضوان نے لکھا کہ ’جب بھی ہمارے وطن عزیز پر آزمائش آئی ہے، ہماری پوری قوم نے زندہ ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ یہ سیلاب تباہ کن ہے لیکن اس نے ہمیں اپنے ملک پاکستان کیلئے متحد ہونے کا موقع دیا ہے، یہ موقع متاثرین کی امداد کا ہے جو ہمارے منتظر ہیں۔‘
رضوان نے مزید کہا کہ ’انتظار نہ کریں، آگے بڑھیں پاکستان کیلئے۔‘
خیال رہے کہ ایشیا کپ میں 28 اگست بروز اتوار پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv