تازہ تر ین

برطانیہ میں بجلی اور گیس کے بلوں میں اکتوبر سے 80 فیصد اضافہ

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں اکتوبر سے بجلی اور گیس کے بلوں میں اوسطاً 80 فیصد کا اضافہ کیا جارہا ہے۔
یہ اعلان ریگولیٹر Ofgem نے کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بحران ہے جس پر ہنگامی بنیادوں پر فیصلہ کن حکومتی اقدامات کی ضرورت ہے۔
برطانیہ میں اکتوبر 2021 کے مقابلے میں اکتوبر 2022 میں توانائی ذرائع کے بلوں میں اوسطاً 4188 ڈالرز کا اضافہ ہوجائے گا۔
Ofgem کے سی ای او جوناتھن بریرلے نے بتایا کہ اس اضافے سے پورے برطانیہ میں لوگ بہت زیادہ متاثر ہوں گے اور روس کی جانب سے گیس سپلائی منقطع کیے جانے پر جنوری میں بھی بلوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے نئے وزیراعظم کو ستمبر میں عہدہ سنبھالتے ہی اس حوالے سے فوری اقدامات کرنے چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعظم کا ردعمل بحران کے پیمانے کے مطابق ہونا چاہیے۔
توانائی ذرائع کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا دنیا بھر میں ممالک کو ہورہا ہے اور یورپی ممالک میں بلوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں مگر برطانیہ وزیراعظم کے متبادل کی تلاش کے باعث پیچھے رہ گیا ہے۔
وزیر خزانہ ندیم الزھاوی نے 26 اگست کو ایک بیان میں کہا کہ وہ نئی حکومت کے لیے ایک منصوبے پر کام کررہے ہیں۔
مگر انہوں نے تسلیم کیا کہ توانائی ذرائع کی قیمتوں میں اضافے سے لاکھوں افراد کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv