تازہ تر ین

ایتھوپیا: فضائیہ کی تیگرے میں بمباری، 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

ادیس ابابا: (ویب ڈیسک) ایتھوپیا کی فضائیہ نے شورش زدہ علاقے تیگرے میں بمباری کردی جس سے 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز شہریوں کو عسکری مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ایتھوپین فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر بمباری کی جس سے متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
خیال رہے کہ نیم خودمختار ریجن تیگرے نے 2020 میں ایتھوپیا سے آزادی کے لیے مسلح جدوجہد شروع کی تھی جس کے بعد وہاں جنگ جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv