تازہ تر ین

کراچی: وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب مرکزی شاہراہ پر سیوریج لائن پھر بیٹھ گئی

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب مرکزی شاہراہ پر سیوریج لائن پھر بیٹھ گئی جس سے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ پر 6 سے 8 فٹ تک کا گڑھا پڑ گیا۔
اس واقعے کے بعد ایک بار پھر ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کے کلفٹن کی طرف جانے والے ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں مسلسل ہونے والی بارش کے نتیجے میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے عین سامنے 88 انچ قطر کی سیوریج لائن خستہ حالی کے باعث بیٹھ گئی، گڑھے کی گہرائی 15 سے 20 فٹ بتائی جا رہی ہے۔
ٹریفک پولیس نے حسب سابق اس گڑھے کے اطراف آہنی رکاوٹیں کھڑی کرکے ہر قسم کی آمد و رفت معطل کردی تاکہ ممکنہ طور پر شہریوں کو حادثات سے بچایا جا سکے۔
ایک ماہ قبل اسی روڈ پر چند گز کے فاصلے پر اسی نوعیت کا گڑھا پڑگیا تھا، تین ہفتے قبل ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ پر شاہین کمپلیکس کے مرکزی چوک پر بھی اسی نوعیت کا گڑھا پڑ گیا تھا جس کی مرمت کا کام تاحال جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv