تازہ تر ین

شہباز گل کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، مجموعی صحت تسلی بخش قرار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف شہبازگل کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد ان کی مجموعی صحت تسلی بخش قرار دے دی گئی ہے۔
شہباز گل کو میڈیکل بورڈ کے مشورے پر رات ہسپتال میں رکھا گیا تھا، تاہم اب طبیعت بہتر ہونے پر شہبازگل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما کو ہائی الرٹ سکیورٹی میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پمز ہسپتال میں میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس میں دل، پھیپھڑوں اور میڈیکل آفیسر شامل تھے۔
ڈاکٹرز کے مطابق شہباز گل کو پہلے سے سانس کی تکلیف تھی، پی ٹی آئی رہنما کا کافی وقت سے سانس کی تکلیف کا علاج چل رہا ہے تاہم مکمل چیک اپ کے بعد اب ان کی صحت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv