تازہ تر ین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا رسالپور اور نوشہرہ کا دورہ

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رسالپور اور نوشہرہ کا دورہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج میں شامل ہونے والے نئے اور جدید جنگی وی ٹی فور ٹینک کے لیے تعمیر شدہ ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے رسالپور اور نوشہرہ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے ملٹری کالج آف انجینئیرنگ رسالپور میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
بیان کے مطابق آرمی چیف کو ایم سی ای میں مختلف تربیتی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ایم سی ای تینوں مسلح افواج ،پولیس اور دوست ممالک کی تربیت کے لیے غیر معمولی تعاون کر رہا ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب آپریشنز کے لیے ایک کلیدی عنصرہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایم سی ای میں سٹرکچرل لیب کا بھی دورہ کیا۔آرمی چیف نے بین الاقوامی پیسز مقابلے کی کور آف انجینئرز کی چیمپئن ٹیم سے بھی ملاقات کی اور کور اآف انجینئرز کی پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے سکول آف آرمر اینڈ میکانائزڈ وارفیئر نوشہرہ کے دورہ بھی کیا جہاں انہیں اسکول کے تربیتی پہلوؤں کے بارے میں بتایا گیا۔
آرمی چیف نے مشینی جنگی تربیت کے لیے سنٹر آف ایکسی لینس کا بھی افتتاح کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستقبل کے چیلنجز سے ہم آہنگی کے لیے فوجی جوانوں کی تربیت پر سکول آف آرمر اینڈ میکانائزڈ وارفیئر کی تعریف کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv