تازہ تر ین

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کی بڑی کمی

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی صرافہ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 787 ڈالر فی اونس ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے کم ہوئی ہے اور نئے بھاؤ ایک لاکھ 43 ہزار 200 روپے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے جو 1800 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 771 روپے ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv