تازہ تر ین

پی ٹی آئی امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

لاہور: (ویب ڈیسک)پی ٹی آئی حکومتی اتحاد کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلامقابلہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔
ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت ہوئی۔
امیدوار نامزد کرنے کے لیے لیگی اتحادی جماعتوں نے سر جوڑ لیے۔ پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت ہوئی لیکن امیدوار کا نام فائنل نہیں ہوا۔ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی کو امیدوار نامزد کیا لیکن پی پی نے اتفاق نہ کیا اور ن لیگ سے اپنا امیدوار دینے کا مطالبہ کیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما پیر اشرف رسول نے اپوزیشن کے امیدوار علی حیدر گیلانی کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے لیکن جمع نہیں کرائے جاسکے۔
اس کے نتیجے میں ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار علی حیدر گیلانی انتخاب کی دوڑ سے ہی باہر ہوگئے اور پی ٹی آئی حکومتی اتحاد کے واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر بن گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv