تازہ تر ین

چھینے گئے مینڈیٹ کو جمہوری انداز میں واپس لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر چھینے گئے مینڈیٹ کو جمہوری انداز میں واپس لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں کامیابی عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے اور ہم نے غیر قانونی طور پر چھینے گئے مینڈیٹ کو جمہوری انداز میں واپس لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی حقیقی فتح ہے اور پنجاب سے فسطائیت کا مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔ ترقی جعلی مینڈیٹ سے نہیں بلکہ حقیقی مینڈیٹ سے ہوتی ہے۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کا احترام کیا ہے اور پنجاب کو جمہوری انداز میں چلائیں گے۔ اپوزیشن آئندہ بھی سرپرائز کے لیے تیار رہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv