تازہ تر ین

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، عمران خان کی مزید 10 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کو منظور کر لیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش ہوئے جہاں جج کامران بشارت مفتی نے درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کو کنفرم کردیا اور انہیں 5 ،5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج کیے گئے تھے جس میں وہ عبوری ضمانت پر تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv