تازہ تر ین

سمندر کی گہرائی میں 39 نئی مخلوقات دریافت

لندن: (ویب ڈیسک) روبوٹس نے سمندر کی تہہ میں ممکنہ طور پر 39 نئی انواع دریافت کی ہیں۔
نیچرل ہسٹری میوزیم کے محققین کا کہنا تھا کہ غیر بیان کردہ یہ حیاتیات گہرے سمندر میں موجود غیر دریافت شدہ انواع کی نشاندہی کرتی ہیں۔دریافت ہونے والی نئی مخلوقات کے یہ نمونے ایک ریموٹلی آپریٹڈ وہیکل کی مدد سے وسطی بحر الکاہل کی گہرائی سے زمین پر لائے گئے۔
ان نمونوں سے سائنس دان سطح سمندر کی 3100 میٹر سے 5100 میٹر کی گہرائی میں رہنے والی حیاتیات کے متعلق بہتر معلومات حاصل کر سکیں گے۔ ماضی میں اس علاقے کے جانوروں کا صرف تصاویر سے مطالعہ کیا گیا تھا۔
حیران کن طور پر سامنے آنے والی 55 اقسام میں سے 48 مختلف تھیں اور ان 48 میں سے صرف نو کے متعلق سائنس کو علم تھا۔ سمندر کی تہہ میں بڑے پیمانے پر موجود زندگی سائنس دانوں کے لیے پُراسرار ہے اور کیوں کہ اس تک پہنچنا مشکل اس لیے انسان وہاں مُخِل نہیں ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ یہ بات تو علم میں ہے کہ گہرائی میں موجود ملی میٹر سائز کی چھوٹی مخلوقات انتہائی متنوع ہیں تاہم، بڑی مخلوقات کے حوالے سے زیادہ معلومات نہیں ہے اور نتائج اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ یہ مخلوقات بھی بہت متنوع ہوسکتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv