تازہ تر ین

فلپائن میں دریا پر بنا نا قابلِ استعمال پُل گرنے سے 8 بچے جاں بحق، 5 زخمی

منیلا: (ویب ڈیسک) فلپائن میں دریا پر بنا نا قابلِ استعمال پُل گرنے سے 8 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
فلپائنی حکام کے مطابق یہ حادثہ دارالحکومت منیلا سے 40 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر داسماریناس میں منگل کی رات کو اس وقت پیش آیا جب بچے وہاں کھیل رہے تھے۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں بچوں کی عمریں 12 سے 17سال کے درمیان ہیں اور ان میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی لاشوں کو نکالنے میں پولیس،فائر بریگیڈ،کوسٹ گارڈ اور دیگر ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں کو دو دن لگے۔
کئی دہائیوں پرانے پُل کو خستہ حال ہونے پر کئی سال پہلے ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv