تازہ تر ین

ایف آئی اے کی انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں، 4 ایجنٹ گرفتار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد راولپنڈی کی مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی کی ٹیم نے ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے شخص سے بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ سے متعلق معلومات حاصل کیں اور نشاندہی پر ٹیکسلا کے علاقے سے ایجنٹ عمیر علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر معصوم شہریوں کو پاکستان سے ایران اور آگے ترکی بھیجنے کے لیے بھاری رقم وصول کرنے اور متاثرین کو شدید جسمانی اور مالی نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
دوسری کارروائی میں شہری سے بھاری رقم وصول کرنے اور جعلی ویزے پر ایران بھیجنے والے ایجنٹ انار جٹ کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں ایف آئی اے اینٹی ہیومن سرکل اسلام آباد نے بھی 2 مختلف کارروائیوں میں گجرات اور اسلام آباد سے 2 ایجنٹوں تنویر احمد اور ولی اللہ کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان پر معصوم شہریوں کو اٹلی اور ترکی میں ملازمت فراہم کرنے کی غرض سے فراڈ کا الزام ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv