تازہ تر ین

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ دریا کا آلودہ پانی پینے سے بیمار،اسپتال پہنچ گئے

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت مان دریا کا آلودہ پانی پی کربیمار ہوگئے اور اسپتال پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت مان نے دریا کا آلودہ پانی پیا تھا اوراسے اپنی خوش قسمتی قرار دیا تھا۔انہوں نے دریا کی صفائی کے سلسلے میں منعقد تقریب میں آلودہ پانی پیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب بھگوانت مان آلودہ پانی پینے سے پیٹ کی شدید تکلیف کا شکار ہوگئے۔ انہیں دلی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی دریا کے پانی سے گلاس بھرکر پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ ویڈیو میں وزیراعلیٰ کے آلودہ پانی کے دوران لوگوں کوخوشی سے نعرے لگاتے بھی سنا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv