تازہ تر ین

اسرائیلی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کو خاتون اہلکاروں کیساتھ جنسی ہراسانی پر سزا

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کے سابق لیفٹیننٹ کرنل کو ساتھی خاتون اہلکاروں کے ساتھ جنسی ہراسانی کے 79 الزامات کے اعتراف کے بعد جبری ریٹائرمنٹ پر بھیج دیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ڈین شیرونی پر خواتین اہلکاروں کے موبائل ہیک کرنے، 47 خواتین اہلکاروں کی بغیر اجازت تصاویر بنانے اور جنسی ہزاسانی کے الزامات لگائے تھے۔
سماعت کے دوران اسرائیلی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل نے مسلسل اپنے چہرے کو چھپائے رکھا اور ان الزامات کا اعتراف کرلیا۔ اعتراف جرم کے نتیجے میں ملٹری پراسیکیوٹر دفتر کے ساتھ پلی بارگین کرلی۔
پلی بارگین کے تحت لیفٹیننٹ کرنل کو ریٹائرمنٹ کی عمر تک تعطیلات پر بھیج دیا جائے گا اور ریٹائرمنٹ کے بعد انھیں پینشن اور دیگر مراعات دی جائیں گی تاہم انھیں متاثرہ خواتین کو ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔
عدالتی فیصلے پر متاثرہ خواتین اہلکاروں نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے جنسی جرائم میں ملوث مجرم کو سزا کے بجائے نواز دیا۔ متاثرہ خواتین نے امید ظاہر کی کہ خصوصی فوجی عدالت میں ہونے والے ٹرائل میں ملزم کو ضرور جیل بھیجا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv