تازہ تر ین

سنیما گھروں کی رونقیں بحال، عید الاضحی پر 2 پاکستانی فلمیں ریلیز کیلئے تیار

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سنیما گھروں کی رونقیں بحال ہونے لگی ہیں، عید الاضحی پر پاکستان کی 2 فلمیں ریلیز کی جائیں گی۔
گزشتہ دو سال تک کوروناکی وبا کے باعث عیدالاضحیٰ پر سنیما گھر بند رہے تا ہم اس سال سنیما گھروں کی رونقیں بحال تو ہوئی ہیں مگر فلمز کی تعداد کم ہے ، اس عید الاضحٰی پر صرف دو فلمیں ہی سنیما گھروں کی زینت بنیں گی۔
ایکشن مصالحہ فلم قائد اعظم زندہ باد میں فہد مصطفی ایک پولیس والے کے کردار میں نظر آئیں گے، فہد مصطفی کے مد مقابل اداکارہ ماہرہ خان سلور اسکرین پر ابھریں گی، جب کہ نیر اعجاز منفی کردار میں نظر آئیں گے۔
رومانٹک کامیڈی فلم لندن نہیں جاؤں گا بھی سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، مہوش حیات، کبریٰ خان اور واسع چودھری شامل ہیں، فلم کے ہدایت کار ندیم بیگ کے مطابق یہ ان کی 2017 میں ریلیز ہونے والے فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کا سیکوئل نہیں ہے۔
جبکہ اداکارہ نازش جہانگیر اور اداکار مانی کی فلم لفنگے جسے عید الاضحی پر ریلیز ہونا تھا اپنی غیر اخلاقی کامیڈی اور ذو معنی جملوں کے باعث سنٹرل سنسر بورڈ سے کلیئرنس حاصل نہیں کر پائی جس کی وجہ سے سینما گھروں کی زینت نہیں بن سکے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv