تازہ تر ین

حکومت نے توانائی کا بحران کم ہونے کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے پندرہ جولائی کے بعد توانائی کا بحران کم ہونے کا اشارہ دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ مون سون کی وجہ سے پانی آئے گا، فرنس آئل بھی منگوا رہے ہیں، امید ہے جلد ہی توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے سستی ایل این جی کے لانگ ٹرم معاہدے نہیں کیے گئے، اب چالیس ڈالر کی بھی ایل این جی نہیں مل رہی۔
سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ مشکل فیصلوں کی سیاسی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، 5/6 مہینے کے سخت فیصلوں کے بعد ملک میں معاشی طور پر استحکام آئے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv