تازہ تر ین

سابق وزیر اعلی خراب اور کھٹارہ گاڑیاں ملنے پر دوبارہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

لاہور : (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلی عثمان بزدار نے خراب اور کھٹارہ گاڑیاں ملنے پر دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
عثمان بزدار نے ایڈوکیٹ اظہر صدیق کے زریعے متفرق درخواست دائر کر دی، متفرق درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سیکورٹی کے لیے خراب اور کھٹارہ گاڑیاں فراہم کی ہیں، حکومت قانون کے مطابق سیکورٹی اور ملازمین بھی فراہم نہیں کر رہی۔
درخواست میں استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سیکیورٹی اور ملازمین فراہم کرنے کا حکم دے، عدالت پنجاب حکومت کو ٹھیک گاڑیاں دینے کے لیے احکامات دے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv