تازہ تر ین

روس کا فوجی کارگو طیارہ ریزان شہر میں گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک ، 5 زخمی

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کا فوجی کارگو طیارہ ریزان شہر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے بعد جہازمیں آگ لگ گئی، 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے، امدادی کارکنوں نے آگ بجھانے کی کارروائی مکمل کر لی جس کے بعد طیارے کا ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔
روسی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تربیتی پرواز کے دوران انجن میں خرابی کے باعث پیش آیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv