تازہ تر ین

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، عمارتیں ملبے کا ڈھیر، 1 ہزار سے زائد افراد جاں بحق

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ 1 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبہ پکتیکا، خوست اور دیگر علاقوں میں 1 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ زلزلے سے ہونے والے حادثات میں سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 51 کلو میٹر تھی، زلزلے کے جھٹکے رات کے وقت محسوس کئے گئے۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیموں کو متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔
زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔ زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv