تازہ تر ین

پہلی بار بغیر کرپشن کے الزام پر ہماری حکومت کو ہٹایا گیا، عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی بار بغیر کرپشن کے الزام پر ہماری حکومت کو ہٹایا گیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے غیر ملکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہمیں معاشی طور پر روس کی ضرورت تھی اور ہمیں روس سے گیس، تیل اور گندم چاہیے تھی کیونکہ پاکستان کو موجودہ صورتحال میں معاشی مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے خلاف سازش ہوئی اور پہلی بار بغیر کرپشن کے الزام پر ہماری حکومت کو ہٹایا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ منتخب وزیر اعظم کو سازش کے تحت ہٹانا 22 کروڑ لوگوں کے لیے باعث شرمندگی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز روس سے بہتر تعلقات کے فروغ کے خواہاں تھے۔
مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو بھی واقعہ ہوتا ہے بھارت اس کا الزام پاکستان پر عائد کرتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان واحد تنازعہ مسئلہ کشمیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے اور بھارت نے 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv